14 مارچ 2014 - 20:30
سعودی عرب اور امارات سے مصر کیلئے فوجی تعاون کی درخواست

مصر کے وزیر دفاع نے اس ملک کے فوجی ساز و سامان کی خریداری کے لئے ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے دس ارب ڈالر کی امداد کی درخواست کردی ہے۔

ابنا: مصر کے وزیر دفاع "عبدالفتاح السیسی" نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ یہ رقم مصر کی فوج کے اکاؤنٹ میں ڈالی جائے۔ مصر کی فوج کے اعلی افسروں کا کہنا ہے کہ السیسی کا دعوی ہے کہ ایک پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے بھاری رقم کی ضرورت ہے اور فوج کے اخراجات بھی حتمی طور پر اس میں سے ہی پورے کیئے جائیں۔ حالیہ ہفتوں میں مصر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی مشقیں بھی انجام دی ہیں۔ یہ فوجی مشقیں ایسی صورت حال میں انجام پائی ہیں کہ مصر کے وزیر دفاع "عبدالفتاح السیسی" نے اس ملک کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا پختہ عزم کرلیا ہے اور اس دائرے میں اپنی تمام توجہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف مرکوز کررکھی ہے۔......./169